قلعہ دیدار سنگھ: 40 لاکھ تاوان کا کمسن مغوی قتل‘ گھریلو ملازم ہی قاتل نکلا
قلعہ دیدار سنگھ (نمائندہ خصوصی) 40 لاکھ تاوان کیلئے تین روز قبل اغوا ہونے والے 9 سالہ بچے اسماعیل کو گھر کے ملازم نے ہی قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں جھگیاں کے رہائشی محمد حنیف کا 9 سالہ بیٹا محمد اسماعیل تین روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا جس پر والدین نے مقامی پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کروا رکھا تھا، جس کو گھر کے ہی ملازم معظم نے اغوا کر کے 40 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ تاوان نہ ملنے پر اسماعیل کو گھر سے ملحقہ کمرے میں قتل کرکے دفن کردیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی۔ اسماعیل کی نماز جنازہ جھگیاں میں ادا کرکے سپرد خاک کردیا گیا۔