سٹاک مارکیٹ پہلی بار 77 ہزار پوائنٹس کی حد پار کر گئی، تولہ سونا 800 روپے مہنگا
کراچی (کامرس رپورٹر) کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں مستحکم رہی۔ انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے کم ہو کر 278.60روپے پر بند ہوا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 280.25 روپے پر برقرار رہی۔ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے ہو گیا اور دس گرام سونے کی قیمت 686روپے بڑھ کر 2لاکھ 7ہزار 47روپے رہا۔ 100انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 77ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔ تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے انڈیکس واپس 76ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ مگر کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 400سے زائد پوائنٹس اضافہ دیکھنے میں آیا، سٹارک مارکیٹ کے سرمائے میں 44ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ 46.69 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔