• news

عدالت عالیہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی زیر التواء پٹیشنز پر جلد فیصلے کا حکم دے:عوامی تحریک

لاہور(خصوصی نامہ نگار)سانحہ ماڈل ٹاؤن کی لیگل ٹیم کے سربراہ مخدوم مجید حسین شاہ ایڈووکیٹ نے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماؤں خرم نواز گنڈاپور، نوراللہ صدیقی، مدعی جواد حامد اور نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ کے ہمراہ شہداء کی یادگار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عالیہ و عظمیٰ سے درخواست ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواء پٹیشنز پر جلد فیصلے کئے جانے کے احکامات جاری کریں تاکہ ٹرائل کا عمل قانون اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق منطقی انجام تک پہنچ سکے۔ پٹیشنز کے طویل عرصہ سے التواء کی وجہ سے ٹرائل کورٹ میں ملزمان کی بریت درخواستیں نمٹائی جارہی ہیں۔ سابق آئی جی پنجاب جو ایف آئی آر کے مرکزی ملزم ہیں انہیں مدعی وکلاء کی عدم موجودگی میں بری کر دیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن