جنرل ہسپتا ل:70لاکھ روپے کی بچت، سی ٹی سکین ، ایکسرے مشینیوں کی مفت مرمت
لاہور(نیوز رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کی رہنما ئی اور بہتر حکمت عملی سے جنرل ہسپتال شعبہ ایمرجنسی کی ری ویمپنگ کے دوران متاثرہونے والی سی ٹی سکین اور ایکسرے مشینوں کی بحالی مکمل ہو گئی ہے اور اب ان مشینوں سے راؤنڈ دی کلاک مریضوں کو مفت ٹیسٹوں کی سہولت میسر ہوگی۔ اس سلسلے میں ان مشینوں کی مرمت کیلئے کمپنی نے 70لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا تھا جسے ہسپتال انتظامیہ نے مفت مرمت کروانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔