• news

وفاقی ،صوبائی بجٹ نے عام آدمی کو بری طرح مایوس کیا:ضیاء الدین انصاری 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے حکومت کے وفاقی او رصوبائی بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی او رصوبائی بجٹ نے عام آدمی کو بری طرح مایوس کیاہے۔ حکمرانوں کی عیدقربان سے قبل بجٹ میں عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار عوام کا معاشی قتل عام ہے۔ موجودہ بجٹ میں سیکز ٹیکس،تنخواہوں پر ٹیکس،موبائل، کاغذ، سیمنٹ،نان فائلر پراپرٹی و غیرہ میں ٹیکسز سراسر ظلم کی انتہاء ہے۔

ای پیپر-دی نیشن