الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمن غزہ مہاجرین کیساتھ عید منانے قاہرہ مصر روانہ
لاہور(نیوز رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمن غزہ مہاجرین کے ساتھ عید منانے قاہرہ مصرروانہ ہو گئے۔ جہاں وہ اہل پاکستان کی جانب سے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کیلئے عطیہ کی گئی قربانیوں کا گوشت تقسیم کریں گے اوریتیم بچوں اور خاندانوں میں تحائف تقسیم کریں گے۔ مصر روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ غزہ کے فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن غزہ ، مصر اور پاکستان کے اندرقربانی کااہتمام کررہی ہے۔ پہلی ترجیح غزہ میں میسر جانور ہیں۔