• news

خالد مقبول صدیقی کاتھیسس ڈسپلے کی اختتامی تقریب کیلئے دورہ پی آئی ایف ڈی

لاہور (لیڈی رپورٹر)وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے تھیسس ڈسپلے2024 کی اختتامی تقریب کیلئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کا دورہ کیا۔ وائس چانسلر پی آئی ایف ڈی پروفیسر حنا طیبہ خلیل، رجسٹرار،فیکلٹی،عملہ وطلبہ نے انکا استقبال کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر کو ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر تعلیم نے طلبہ کی جانب سے سٹالز میں رکھی اپنے ہاتھ سے بنائی گئی مختلف اشیا کو دیکھا اور سراہا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت خالی ڈگریوں کی نہیں بلکہ فنی مہارت کی اشد ضرورت ہے۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن ایک ادارہ ہے جسے مضبوط کرنے اور ملک بھر میں اس کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ اس ادارے کو پاکستان کے تمام علاقوں سے جوڑیں گے،اس حوالے سے یوتھ کے لئے کام کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن