• news

ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلئے اقدامات ناکافی ہیں:پی ٹی بی اے

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن لاہور چیپٹرنے وفاقی بجٹ پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اخراجات کو پورا کرنے کیلئے تخمینہ بڑھایا ہے جو جی ڈی پی گروتھ کے ہدف کو حاصل کیے بغیر ناممکن ہے۔ ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلئے اقدامات ناکافی ہیں۔ سیلز ٹیکس کی ڈیفینیشن میں فراڈ کی وضاحت خوش آئند ہے مگر تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکس کا بوجھ بڑھانا ناانصافی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن لاہور چیپٹر کے سینئر نائب صدور زاہد عتیق چودھری ،فاروق مجید،نائب صدور عاشق علی رانا،طاہر بشیر مغل،صولت ملک اورجوائنٹ سیکرٹری سید عرفان حیدرشاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپلائی چین پر 236 جی ایچ کے اطلاق پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ بجٹ میں پالیسی کی بجائے انفورسمنٹ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ افسران کے صوابدیدی اختیارات کے استعمال کے طریقہ کار پرمزید پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن