سنت ابرہیمی ادا کرنا ہر صاحب حیثیت مسلمان پر فرض ہے:مولانا عبد المالک
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) سنت ابرہیمی ادا کرنا ہر صاحب حیثیت مسلمان پر فرض ہے۔ یوم عرفہ کا روزہ پاکستان میں کل ہوگا۔ حج پر جانے والے خوش نصیب ہیں۔ یہ بات مکتبہ دار السلام انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر مولانا عبد المالک مجاہد نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں خطاب میںکہی۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان اپنے آپ کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں۔