ایس ای سی پی نے ڈیفالٹ سے دوچار کمپنیوں کیلئے ریگولرائزیشن سکیم متعارف کروا دی
لاہور (کامرس رپورٹر) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کئی سالوں کے ریٹرن فائلنگ نہ کئے جانے کی وجہ سے ڈیفالٹ سے دوچار کمپنیوں کیلئے ریگولرائزیشن سکیم متعارف کروا دی ہے۔ ریگولرائزیشن سکیم آج سے 15 ستمبر 2024 تک دستیاب رہے گی۔ اس دوران کمپنیاں صرف فائلنگ فیس ادا کرکے اپنے سالانہ ریٹرن ، دستاویزات اور اکاؤنٹس فائل کر سکیں گی۔ سکیم کی مدت کے دوران واجب الادا ریٹرن فائل کرنے پر کوئی اضافی معاوضہ ، جرمانہ یا تاخیر ی فیس لاگو نہیں ہوگی۔