• news

 لین‘ لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی ‘ پہلے روز 8 ہزار وہیکلز کے چالان 

لاہور(نامہ نگار)لاہور میں لین اور لائن ڈسلپن کی خلاف ورزی پر پہلے روز 8 ہزار وہیکلز کو چالان ٹکٹس جاری کر دیئے گئے۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر نے لین لائن ڈسپلن کا جائزہ لینے کیلئے ماڈل روڈ کا دورہ کیا اور مختلف چوکوں میں کھڑے ہوکر ٹریفک کا جائزہ لیا۔الحمراء ہال چوک سے پل نہر مال روڈ تک تمام موٹرسائیکل سواروں کو سروس روڈ پر چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پہلے ہی روز لین لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 8ہزار سے زائد وہیکلز کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے جبکہ رواں سال 6لاکھ 61ہزار سے زائد وہیکلز کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔ لین لائن ڈسپلن کے لئے ابتدائی طور پر 5ماڈل روڈز پر زیروٹولرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے، مال روڈ،جیل روڈ،کینال روڈ،فیروز پور روڈ اور مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ سے کریک ڈائون کردیا گیا، غلط لین استعمال کرنے والی موٹرسائیکلوں اور کار سواروں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن