4منشیات فروش گرفتار‘5کلو چرس برآمد
لاہور(نامہ نگار)داتا دربار پولیس نے 4 منشیات فروش گرفتار کر کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی5 کلو چرس برآمد کر لی گئی ہے۔گرفتار ملزمان میں عبداللہ،آصف پطرس،عمر اور عامر شامل ہیں۔جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔