• news

 زائد کرایہ وصولی پر مسافر بردار گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

لاہور(نامہ نگار)موٹروے پولیس نے عیدالاضحی کے موقع پر زائد کرایہ وصولی پر مسافر بردار گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ اوور چارجنگ، اوور لوڈنگ کے خلاف خصوصی مہم 14جون سے 20جون تک جاری رہے گی۔ موٹروے پولیس سینٹرل زون کے قومی شاہراہ پر لاہور سے صادق آباد تک خصوصی انتظامات کریگی ، قومی شاہراہ پر مختلف مقامات پر چیکنگ پوائنٹس قائم، ٹال پلازوں پر خصوصی چیکنگ،زائد کرایہ وصولی کی شکایات پر کرایہ واپسی کیساتھ متعلقہ گاڑی کو جرمانہ بھی کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن