جائیداد تنازعہ ‘ایس پی سول لائن آفس کے اندرایک شخص کی مخالف پرفائرنگ
لاہور(نامہ نگار)ایس پی سول لائن آفس کے اندرایک شخص نے مخالف پرفائرنگ کر دی۔پراپرٹی کے تنازعہ پر لشکری گجر اوراس کے بھتیجے خرم گجر کو ایس پی سول لائن کے پاس پیش ہونا تھا۔دونوں پارٹیوں کی آپس میں درخواست بازی پر ایس پی سول لائن نے فریقین کو خود سننے بلایا ہوا تھا۔ایس پی سول لائن اپنے آفس میں موجود نہیں تھے۔واپس جاتے ہوئے لشکری گجر نے اپنے مخالف بھتیجے خرم گجر پر فائرنگ کر دی۔خرم گجر فائرنگ سے محفوظ رہا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا ۔پولیس نے مقد مہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔