• news

تجاوزات کے نام پرچھوٹے دکانداروں کو ہزاروں روپے کے چالان 

لاہور(کامرس رپورٹر )  میونسپل ایڈمنسٹریشن سمن آباد زون سمیت  لاہور کے دیگر زونز میں عملے نے چھوٹے دکانداروں کے تجاوزات کے نام پر 10 ہزار سے 25 ہزار روپے تک کے چالان کرکے سراسیمگی پیدا کر رہا ہے۔ دکانداروں نے رابطہ کر کے بتایا کہ عملہ کی جانب سے چالان کر کے ان کو جو سلپ دی جاتی ہے اس پر ضلعی انتظامیہ کے اہلکار اپنے ہاتھ سے موبائل فون نمبر لکھ کر دیتے ہیں تاکہ ان کو نذرانہ دے کر چالان کینسل کروایا جائے۔ دکانداروں کی اکثریت کرائے کی دکانوں میں کاروبار کر رہی ہے۔ اتنی آمدن نہیں جتنے کا چالان کر دیا جاتا ہے۔ اب عید کے قریب ہم اتنے مہنگے چالان کیسے ادا کریں۔ مہنگائی نے ہماری کمر توڑ دی ہے۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ اگر کسی دکان کے آگے سامان رکھا ہے تو پہلے اس دکاندار کو وارننگ دی جائے اگر پھر بھی وہ باز نہ آئے تو اس کا چالان کیا جائے۔ سزا کا مقصد اصلاح ہونا چاہیے نا کہ اس کو ناجائز کمائی کا ذریعہ بنا لیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن