• news

تھانوں سمیت ہر فیلڈ میں جدید اصلاحات کو نافذکردیا : آئی جی پنجاب  

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے پولیس ورکنگ کو روایتی سے جدید پولیسنگ ماڈل پر منتقل کردیا گیا۔متعدد اضلاع میں نئے سیف سٹیزپراجیکٹ تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں جن سے جرائم کنٹرول، ٹریفک مینجمنٹ اور حساس مقامات کی مانیٹرنگ سرویلنس اور کمیونٹی پولیسنگ کا عمل مزید بہتر ہوگا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ آپریشنز، انویسٹی گیشن، ٹریفک اور تھانوں سمیت ہر فیلڈ میں جدید اصلاحات کو نافذ کیا گیا ہے جس سے شہریوں کو پولیسنگ سہولیات کی فراہمی اور انسداد جرائم میں تیزی آئیگی۔ پولیس فورس کی استعداد کار میں اضافے کیلئے جدید ٹریننگ کورسز، پروموشن و ریکروٹمنٹ کا سلسلہ جاری ہے، مزید اہلکاروں کو میرٹ کے مطابق پروموشن دی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں چالیسویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس میں شامل زیر تربیت افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن