• news

بجٹ تجاویز بزنس فرینڈلی نہیں ،برآمدات سمیت بیشتر شعبوں کی حوصلہ شکنی :عاطف اکرام

لاہور(کامرس رپورٹر ) ایف پی سی سی آئی کے صدرعاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تجاویز بزنس فرینڈلی نہیں ہیں جس سے برآمدات سمیت بیشتر شعبوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ایز آف ڈوئنگ بزنس کے حوالے سے بجٹ میں کوئی چیز نظر نہیں آئی۔ اسی طرح ریونیو کا ٹارگٹ غیر حقیقی لگتا ہے۔ گزشتہ سال کا ٹارگٹ حاصل نہیں کیا جاسکا تو یہ کیسے پورا کیا جائے گا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ موجودہ بجٹ تجاویز کو بزنس فرینڈلی بجٹ میں تبدیل کیا جائے تاکہ کمزور معیشت کو توانا کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر نائب صدر میاں ثاقب فیاض مگو، نائب صدور ایف پی سی سی آئی ذکی اعجاز، ڈاکٹر طارق جدون،آصف سخی، چیئرمین کیپٹل آفس کریم عزیز ملک، کنوینئر ڈپلومیٹک افیئر احمد وحید، چیئرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل حسین ودیگر کے ہمراہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن