• news

  ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ‘کیمرون نوری کو دوسرے رائونڈ میں شکست

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کے نمبر ون ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری اے ٹی پی ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے۔ انگلینڈ کے جیک پننگٹن جونز نے اے ٹی پی ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں برطانوی کیمرون نوری کو 1-2سیٹس سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ جیک پننگٹن جونز کا ٹاپ ایٹ رائونڈ میں مقابلہ اطالوی حریف کھلاڑی میٹیا بیلوسی سے ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن