• news

کرکٹ آسٹریلیا کا ٹیسٹ کرکٹ کو دلچسپ بنانے کیلئے لکی ڈراز کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیسٹ کرکٹ کو پرکشش بنانے کیلئے نئی اسکیم متعارف کروادی۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے لکی ڈرازکااعلان کیا گیا ہے،اس سیزن میں شائقین کسی بھی ٹیسٹ کی ٹکٹ حاصل کرکے گولڈن ٹکٹ کے لکی ڈرا کاحصہ بن سکیں گے۔ لکی ڈرا جیتنے والے چھ فینز کا ٹکٹ اپ گریڈ کردیا جائیگا۔اپ گریڈ ٹکٹ کے ذریعہ فینزکھلاڑیوں کے دستخط شدہ بیٹ جیت سکیں گے جبکہ انہیں پلیئرز سے ملنے اور پچ پر واک کا موقع ملے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کا نیاسیزن ستمبر سے شروع ہوگا۔آسٹریلوی کھلاڑی سکاٹ بولینڈ کا کہنا ہے کہ نئے سیزن کیلئے تمام پلیئرز بہت پر جوش ہیں،کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک بوکلے نے بتایا کہ سیزن کیلئے فینز ہزاروں تکٹس لے چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن