• news

 بابر اعظم نے دوسری بار کپتانی تو قبول کر لی انصاف نہیں کرسکے: انضمام  الحق

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پہلے امریکہ اور پھر بھارت سے قومی ٹیم کی شکست پر  بابر اعظم کی کارکردگی اور کپتانی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ بابر اعظم نے دوسری بار کپتانی تو قبول کر لی لیکن وہ اپنی کارکردگی اور کپتان کی حیثیت سے انصاف نہیں کرسکے ۔ کپتان کو کئی بار اختیارات نہیں دیے جاتے انہیں اختیارات لینا پڑتے ہیں لیکن بابر اعظم اختیارات نہیں لے رہے، بابراعظم کے اختیارات نہ لینے کا نقصان ٹیم کو ہورہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن