پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام سمر کیمپ 23 جون سے شروع ہو گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے سمر اتھلیٹکس کیمپ 23 جون سے لاہور میں شروع ہو گا۔کیمپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو اتھلیٹکس کے جدید بنیادی اصول، نئے قوانین اور ٹیکنیک کے بارے میں آگاہ کرنے کے علاوہ کھیل کے میدان میں پریکٹیکل بھی کروائے جائیں گے۔پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن ہر سال گرمیوں کی چھٹیوں میں تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات کیلئے سمر اتھلیٹکس کیمپ کا انعقاد کرتی ہے۔