• news

پی ٹی آئی کی مقبولیت ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھ رہی ہے :اویس عمر ورک 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری اویس عمر ورک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرنے والے ان کی مقبولیت کم نہیں کرسکتے پاکستانی قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے نظریہ و ویژن کی تکمیل کی خاطر بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی جھوٹے بے بنیاد مقدمات میں قید و بند کی صعوبتیں کاٹنے والے قومی ہیرو کو سیاسی منظر نامے سے ہٹانے کی سازشیں کرنے والے اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے پی ٹی آئی کی مقبولیت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن