وفاقی اور پنجاب کے بجٹ تاریخی اور مثالی ہیں: ظفر اللہ واہلہ
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری ظفر اللہ واہلہ نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب کے بجٹ تاریخی اور مثالی ہیں، عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر (ن) لیگ کی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مشکل حالات کے باوجود بہترین اور قابل عمل بجٹ پیش کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں، موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر وفاقی و صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پینشنز میں اضافہ اور پانچ لاکھ کسانوں کیلئے بلاسود قرضوں کا اعلان خوش آئند ہے مزدوروں کی اجرت میں اضافہ سے عام آدمی کو نہایت ریلیف ملے گا، وہ دن دور نہیں جب (ن) لیگ کے دور حکومت میں پاکستان ترقی یافتہ اور خوشحال بنے گا۔