قصور: ڈکیتی کی وارداتیں‘ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی
قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور میں راہزنی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حویلی نتھوں والی کا رہائشی منصور موٹر سائیکل پر فیملی کے ساتھ قصور آ رہا تھا کہ راستہ میں پانچ ڈاکوؤں نے روک لیا اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ تھہ شیخم کے علاقہ میں فضل محمد بیوی کے ساتھ آ رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور نہ روکنے پر فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے وہ فضل محمد شدید زخمی ہو گیا۔جسے علاج کے لیے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس تھانہ تھہ شیخم مصروف کارروائی ہے۔