• news

ڈینگی سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں : ڈاکٹر حسان 

نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت) سی ای او ہیلتھ ضلع شیخوپورہ ڈاکٹر پرویز اقبال ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ شیخوپورہ ڈاکٹر فہد وحید کی ہدایات پر انچارج دیہی مرکز صحت نارنگ ڈاکٹر حسان معین فوکل پرسن ملک حمزہ اسحاق محمد عارف کی زیر نگرانی ورلڈ ڈینگی ڈے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ صحت کے ملازمین سول سوسائٹی سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر حسان معین نے گفتگو کرتے کہا کہ ڈینگی سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تو ڈینگی ملیریا سے بچا جا سکتا ہے شام کے وقت پورے بازو کی شرٹ کپڑے استعمال اور پارک وغیرہ جانے سے پرہیز کیا جائے گملوں فریج اور چھتوں وغیرہ پر پانی کھڑا مت ہونے دیں کھڑے میں ڈینگی مچھر افزائش میں مدد ملتی ہے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن