• news

ڈپٹی کمشنر قصورکا ڈسٹرکٹ ہسپتال ‘ رورل ہیلتھ سنٹر گنڈا سنگھ والا کا دورہ

قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصور ارشد بھٹی نے بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال اور رورل ہیلتھ سنٹر گنڈا سنگھ والا کا اچانک دورہ کیا‘ ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی، میڈیسن کی دستیابی اور مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولیات بروقت فراہم کرنا ہسپتال انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔جس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے مویشی منڈی کا بھی دورہ کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن