• news

زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے : چوہدری مشتاق 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک پاکستان کے کارکن اور معروف کاشتکار چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے 75 فیصد انڈسٹری ایگرو بیس پر ہے مگر زراعت جیسے اہم شعبے کو تباہی سے د و چار کیا جا رہا ہے جب بھی ن لیگ کی حکومت آتی ہے زراعت اور کاشتکار کو بدحال کیا جاتا ہے۔ کسان کارڈ کے ساتھ ساتھ کھاد کی قیمتوں میں کمی لائی جائے اور کھادکی فراہمی کو یقینی بنائی جائے اس سے ملک کے عوام کو سستی زرعی اجناس فراہم ہو سکتی ہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری مشتاق ورک آ ف کلہ نے کہا کہ موجودہ بجٹ مایوس کن ہے قرضے لے کر ملک و قوم ترقی نہیں کرتے بلکہ مقروض ہوتے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن