پولیس مقابلہ ،ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
چونیاں (نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر کی حدود میں پولیس مقابلہ، خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارساتھی فرار ہوگیا ۔ گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت ریاست عرف ریاستی کے نام سے ہوئی ہے ۔ 15 پر عاصم نے پولیس کو اطلاع دی کہ 2 ڈاکو موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے ہیں تھانہ صدر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پل نہر نورپور پر ناکہ بندی کی ملزموں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی۔ ڈاکوؤں کی اپنی ہی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جس کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیا۔