انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ مکمل نہیں : چوہدری برجیس طاہر
سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) سابق وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ مکمل نہیں ہے، زمانہ قبل میں اسلام جس طرح پھیلا انصاف کے تقاضے جس طرح پورے کیے گئے مسلم اور غیر مسلم کو قانون کے مطابق نوازا گیا جن کی وجہ سے میرا مذہب دنیا بھر میں روشن ہوا جب تک انصاف کا بول بالا رہا،ترقی ہمارامقدرٹھہری،، وہ مقامی بار ایسوسی ایشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے،اس موقع پر صدر بار چوہدری ارشاد انجم،جنرل سیکرٹری فیصل ایوب بٹالوی اور نائب صدرچوہدری تنویر احمد نے بھی خطاب کیا، چوہدری محمد برجیس طاہر نے مزید کہا کہ وکلاء کی عزت میرا فرض اور مجھ پرقرض بھی ہے،کیونکہ میں آپ میں سے ہوں،متحدہوکرانصاف کے تاریخی لمحات کو بلند کریں۔