• news

بنوں میں دہشتگردوں کا  تھانہ احمد زئی اور برگنتو چوکی پر حملہ 

بنوں (آئی ا ین پی ) بنوں میں شرپسندوں نے رات گئے تھانہ احمد زئی اور برگنتو چوکی پر اچانک حملہ کیا، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ بھرپور جوابی کارروائی کرکے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کردیا گیا، حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس سے قبل بھی تھانہ میریان پر شرپسندوں نے رات گئے اچانک حملہ کردیا تھا، پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن