• news

 نواز شریف قائد‘ن لیگ گھر ‘ پارٹی چھوڑنا ماں چھوڑنے کے مترادف ،برجیس طاہر

سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن کے سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی طرف سے پارٹی چھوڑنے کے بعد میاں نواز شریف کے متعدد ساتھیوں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،سابق وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر، سابق وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق اور دیگر قائدین کے پارٹی چھوڑنے کی افواہیں شدت اختیار کر گئیں،جس پر سابق وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت  بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے افواہوں پر اپنے رد عمل میں کہا نواز شریف میرے قائد اور مسلم لیگ ن میرا گھر ہے،مسلم لیگ ن کو نہیں چھوڑ رہا، ایسی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں،انہوں نے کہا پارٹی ماں ہوتی ہے،ماں کو بدلا نہیں جاسکتا۔پارٹی کو چھوڑنا ماں کو چھوڑنے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا نواز شریف نے ملکی تعمیر و ترقی کیلئے جو کاوشیں کی ہیں وہ بھلائی نہیں جا سکتیں،میرے حلقہ پر نواز شریف کے بہت احسانات ہیں،میں اور میرے حلقہ کے عوام احسان فراموش نہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن