• news

انسداد دہشت گردی عدالت کا شاہ محمود کیخلاف  لاہور میں درج مقدمات کا چالان جمع کرانے کا حکم  

 لاہور(آئی این پی ) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کیخلاف لاہور میں درج مقدمات کا چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کیخلاف لاہور میں درج مقدمات کا تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا تفتیشی افسر نے شاہ محمود قریشی کا 30 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگا، تفتیشی افسر نے سابق وزیر خارجہ سے متعلق کوئی پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی، عدالت شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتی ہے۔ فیصلے میں لکھا گیا کہ تفتیشی افسر نے کہا شاہ محمود قریشی کا موبائل فون ریکور کرنا ہے، سابق وزیر خارجہ کے وکیل کے مطابق گرفتاری کے وقت موبائل فون پولیس نے پکڑا لیا تھا۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما پر لاہور میں درج مقدمات کا چالان جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردیئے۔

ای پیپر-دی نیشن