فرانس، پارلیمانی انتخابات میں دائیں بازو جماعت کی ممکنہ فتح کیخلاف احتجاج
پیرس (نوائے وقت رپورٹ) فرانس میں پارلیمانی انتخابات میں دائیں بازو کی جماعت کی ممکنہ فتح کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق احتجاج میں فرانس کی لیبر یونین، طلبا اور انسانی حقوق گروپ شامل تھے۔ مظاہرین نے نسل پرستی اور دائیں بازو نظریات کے خلاف پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔ فرانس میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات 30 جون اور 7 جولائی کو ہوںگے۔