انتہا پسند مودی کی کابینہ میں 30 وفاقی، 41 ریاستی وزرا، ایک بھی مسلمان نہیں
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کی نو منتخب لوک سبھا کے 543 ارکان میں سے صرف 24 مسلمان نمائندے ہیں جب کہ مودی کی کابینہ میں 30 وفاقی اور 41 ریاستی وزرا میں ایک بھی مسلمان شامل نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایوان زیریں لوک سبھا میں اس بار 543 میں سے صرف 24 مسلم ارکان منتخب ہوکر پہنچے جن میں سے 21 کا تعلق اپوزیشن انتخابی اتحاد ’’انڈیا‘‘ سے ہے جب کہ دیگر 3 کا تعلق انڈیا مجلس اتحاد المسلمین سے ہے۔