کمالیہ: اشتہاری کی گرفتاری پولیس مقابلہ، سابق چیئرمین یو سی قتل
کمالیہ (نامہ نگار) اشتہاری کی گرفتاری کے لئے جانے والی پولیس کے ساتھ مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں سابق چیئرمین یونین کونسل سید آفتاب شاہ جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم اشتہاری قاسم شاہ کی گرفتاری کے لئے چک 715گ ب گئی۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں سابق چیئرمین یونین کونسل سید آفتاب شاہ فائر لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سید آفتاب شاہ کی ہلاکت ان کے اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہوئی جبکہ مقتول کے ورثا کے مطابق سید آفتاب شاہ کو ناحق مارا گیا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔