• news

ترکیہ کا امریکہ سے ایف 16 طیارے خریدنے کا معاہدہ

انقرہ(این این آئی) ترکیہ نے امریکہ سے ایف   16 جنگی طیارے خریدے کا معاہدہ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ترکیہ اور امریکہ نے ایف 16 جنگی طیاروں کی فروخت کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔ واشنگٹن نے مذاکرات کے بعد 23 ارب ڈالر کے معاہدے کی اجازت دی۔معاہدے کے تحت ترکیہ کو 40 نئے ایف 16 طیارے دیئے جائیں گے جبکہ اس کے موجودہ بیڑے میں 79 جیٹ طیاروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔امریکی محکمہ خارجہ نے گذشتہ ہفتے ترکیہ کی جانب سے نئے ایف 16 جنگی طیاروں کی خریداری میں اہم پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور انہیں صرف قریبی اتحادیوں اور شراکت داروں کے لیے دستیاب اب تک کے جدید ترین طیارے قرار دیا۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جب تک ترکیہ کی طرف سے سویڈن کی نیٹو رکنیت کی توثیق کی دستاویزات واشنگٹن نہیں پہنچ گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن