• news

سیالکوٹ میں شاہی بارات، دولہا پر ملکی غیر ملکی  نوٹوں، موبائلوں اور قیمتی سامان کی بارش 

سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار) شادی پر دولہے کے بھائی اور دوستوں نے ملکی و غیر ملکی نوٹ، موبائل، کپڑے اور دیگر سامان کی برسات کر دی۔ شاہی بارات نواحی گاؤں ڈالو  والی سے کینٹ مقامی میرج ہال تک پہنچی تو دولہے کے بھائی اور دوست سارے راستے ملکی و غیر ملکی نوٹ نچھاور کرتے رہے۔ اس دوران موبائل اور دیگر سامان بھی نچھاور کیا گیا۔ نوٹ اور دیگر سامان لوٹنے کیلئے پورا گاؤں امڈ آیا جبکہ کچھ نوجوان اپنے ساتھ جال بھی لیکر آئے دولہے کو ملکی و غیر ملکی کرنسی کا ہار بھی پہنایا گیا۔ دوسری جانب پولیس نے بھی انٹری ڈالتے ہوئے دولہے سمیت اس کے بھائی اور دوستوں کے خلاف روڈ بلاک کرنے کا مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن