• news

ریٹائرڈ ججز کی بطور الیکشن ٹریبونل تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ( این این آئی) رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والے آرڈیننس کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم 20جون کو سنی اتحاد کونسل کے رہنما سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا کہ الیکشن کمیشن ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے نامزد کردہ جج تعینات کرنے کا پابند ہے، الیکشن آرڈیننس 2024لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کمزور کرنے کے لئے لایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والے الیکشن آرڈیننس 2024ء کو غیر قانونی قرار دیا جائے، آرڈیننس کے تحت پنجاب میں بطور الیکشن ٹریبونل ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے سے روکا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن