زیادہ گوشت کھانے سے بیمار ہو سکتے ہیں:ڈاکٹر محمد مقصود،ڈاکٹر لیلیٰ شفیق
لاہور(نیوز رپورٹر) عید الضحیٰ پر پیٹ اور ہاضمے سمیت دیگر بیماریوں سے بچنے کیلئے گوشت احتیاط سے کھائیں۔ معدہ اور آنتوں کی بیماری سے بچنے کیلئے تیز مصالحہ والی خوراک سے پرہیز بہتر ہے جبکہ حاملہ خواتین کلیجی کھانے سے اجتناب برتیں۔ لاہور جنرل ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر محمد مقصود،کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر لیلیٰ شفیق اور ڈاکٹر نادیہ ارشد نے عیدالضحیٰ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پیش کردیں۔