• news

قبلہ ایاز کی بطور شریعت اپیلٹ بنچ ایڈہاک ممبر تعیناتی خوش آئند ہے:راغب نعیمی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے ڈاکٹر قبلہ ایاز کو سپریم کورٹ کے شریعت اپیلٹ بنچ کا ایڈہاک ممبر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے  تعیناتی خوش آئند ہے۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز کی کاوشوں سے ملک میں اسلامی معاشی نظام کے نفاذ کی راہ ہموار ہوگی اور اسلام کے عادلانہ نظام معیشت کے فوائد سے تمام طبقات یکساں طور پر مستفید ہوسکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن