وزیراعلی نے عیدالاضحٰی پر زیرو ویسٹ کا حکم دیا ہے: وزیر بلدیات پنجاب
لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے عیدالاضحٰی پر قائم کئے گئے محکمہ لوکل گورنمنٹ اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹرول رومز کا دورہ کر کے صفائی پلان کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ رضوان نذیر اور سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ وزیر بلدیات نے واضح کیا کہ وزیراعلی مریم نواز نے عیدالاضحٰی پر زیرو ویسٹ کا حکم دیا ہے۔ لاہور میں 60 ہزار ٹن الائشیں اٹھانا بڑا چیلنج ہے۔ صرف لاہور میں 14 لاکھ جانوروں کی قربانی ہونے کا تخمینہ ہے۔