لاہور میں سپارک ٹینک کے پہلے بیج کی گریجویشن تقریب
لاہور(لیڈی رپورٹر ) بیکن ہاؤس کے 10تا19سال کے بچوں کیلئے پاکستا ن کے پہلے بزنس انکیو بیٹر سپارک ٹینک نے مقامی ہوٹل میں اپنے پہلے بیج کی گریجویشن کی تقریب کا انعقاد کیا۔اسپارک ٹینک میں ستمبر2023سے فروری2024کی 5 ماہ کی انکیو بیشن مدت کے دوران 8 طلباء کی جانب سے تیار کردہ 5 اسٹارٹ اپس شامل ہیں۔ گریجویشن مکمل کرنیوالے اسٹار ٹ اپس میں گو کلین،پاک مویشی،تختی ڈاٹ پی کے،بریدھ ایزی اور بٹی بوبز پرفیومری شامل ہیں۔اس تقریب میں گریجویشن مکمل کرنیوالے طلباء نے سرمایہ کاروں،انڈسٹری ماہرین،والدین اور ماہرین تعلیم کے سامنے پریزینٹیشن کے ذریعے اپنے اپنے آئیڈیاز اور اسٹارٹ اپس کا تعارف کروایا۔الفطیم گروپ کی چیف سسٹین ایبل افسر نے خطا ب کے دوران نوجوانوں کومہارت اور ذہانت سے آراستہ کرنے اور انہیں مشکلات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کرنے کے حوالے سے اوائل عمری سے ہی انٹر پرینور شپ کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔