حج محبت الٰہیہ کا مظہر اور اللہ کی خوشنودی کا ذریعہ ہے:طاہرالقادری
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فریضہ حج کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرنیوالے لاکھوں حجاج کرام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج اطاعت خداوندی اور اْمہ کے مابین اتحاد و یکجہتی، رواداری اور عجز و انکساری کی عظیم الشان روشن مثال ہے۔