ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان، آئرلینڈ آخری میچ میں آج مد مقابل
لاہور(سپورٹس رپورٹر ) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 ء میں پاکستان اپنا آخری میچ آج آئرلینڈ کیخلاف کھیلے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے لارڈر ہل میں شروع ہوگا ۔پاکستان ٹیم سپر ایٹ مرحلہ سے پہلے ہی باہر ہو چکی ہے ۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ نے نیپال کو ایک رنز سے شکست دیدی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 7وکٹوں پر115رنز بناسکی ۔ نیپالی ٹیم 7وکٹوں پر 114رنز بناسکی۔ تبریز شمسی نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پروٹیز پہلے ہی سپر ایٹ مرحلہ کیلئے کوالیفائی کر چکے ہیں ۔ نیوزی لینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد یوگنڈا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ یوگنڈا کی ٹیم 18.4اوورز میں 40رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ نیوزی لینڈ نے ہدف ایک وکٹ پر ہدف پورا کر لیا، واحد وکٹ ریاضت علی شاہ نے حاصل کی۔