پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم میں سرجری کی تیاری کرلی
لاہور (سپورٹس رپورٹر ) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں قومی ٹیم کی تاریخی ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑی سرجری کی تیاری کر لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کی پاکستان واپسی پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ "آپریشن کلین اپ" کا آغاز کرینگے، آوٹ آف فارم کھلاڑیوں کی چھٹی ہو گی۔افتخار احمد، اعظم خان، صائم ایوب، شاداب خان اور عثمان خان کو ٹیم میں جگہ کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ ڈومیسٹک پرفامرز کو اب کرکٹ ٹیم میں موقع دیا جائیگا۔کپتان بابر اعظم کو بھی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر جواب دہ ہونا پڑیگا۔ ٹیم مینجمنٹ میں بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے، سینئر ٹیم منیجر اور سلیکٹر وہاب ریاض کو بھی اپنی جگہ بچانے کا چیلنج درپیش ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سنٹرل کنٹریکٹس کا بھی ازسرِنو جائزہ لیا جائیگا۔