• news

عید آتے ہی پھل سبز یوں کی قیمتوں آسمان پر سرکاری لسٹ سے پودینہ سبز دھنیہ غائب 

لاہور+ اسلام آباد (کامرس رپورٹر+ آئی این پی) عید الاضحی کے قریب آتے ہی منافع خوروں کی چاندی ہوگئی اور عید کے پکوانوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی ہر چیز مہنگی کردی گئی ہے۔ عید کے موقع پر چھریاں، چاقو تیز کرنے والوں کا کاروبار بھی چمک اٹھا۔ کوئلے اور انگیٹھیوں کی بھی خریداری کا سلسلہ جاری ہے۔ منافع خوروں نے کراچی میں ٹماٹر کی قیمت میں ایک دن میں 140روپے تک اضافہ کر دیا جس نے شہریوں کو سیخ پا کر دیا ہے۔ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق آلو پکا چھلکا نیا درجہ اول کی قیمت 80روپے مقرر کی گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر 100سے120روپے کلو فروخت کیا گیا۔ آلو پکا چھلکا نیا درجہ دوم 70روپے کی بجائے90، آلو پکا چھلکا نیا درجہ سوم 60کی بجائے70سے 80، پیاز درجہ اول 105 کی بجائے 170سے 180، پیاز درجہ دوم 95کی بجائے 130 سے140، پیاز درجہ سوم 85کی بجائے 100، ٹماٹر درجہ اول 85 کی بجائے 170 سے 180، ٹماثر درجہ دوم 75 کی بجائے 120 سے 130، ٹماثر درجہ سوم 65 کی بجائے 100 روپے ، لہسن دیسی280 کی بجائے 480سے 500، لہسن ہرنائی 330 کی بجائے 500 سے 550، لہسن دیسی لال 305 کی بجائے480، ادرک تھائی لینڈ 640 کی بجائے 880سے 900، ادرک چائنہ 640 کی بجائے 950 سے 1000، کھیرا فارمی 60کی بجائے 100، کھیرا دیسی 65کی بجائے 120، میتھی120 کی بجائے 160 سے180، بینگن 50کی بجائے 70، بند گوبھی 55 کی بجائے 75 سے 80، پھول گوبھی 130 کی بجائے 170سے180، شملہ مرچ 190 کی بجائے 240 سے 250، بھنڈی 120 کی بجائے 170 سے 180، شلجم 70 کی بجائے 100 سے 120، اروی 170 کی بجائے 230 سے 240، مٹر 220 کی بجائے 270 سے 280، کریلا70 کی بجائے  90سے100، سبز مرچ درجہ اول110 کی بجائے 230 سے250، سبز مرچ درجہ دوم 85 کی بجائے170 سے180،  لیموں دیسی 330 کی بجائے  500، گاجر چائنہ 80 روپے کی بجائے120 سے 130روپے، پالک فارمی40 کی بجائے60 روپے فی کلو رہا۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں پودینہ اور سبز دھنیا کی قیمت کا تعین نہیں کیا گیا تاہم اوپن مارکیٹوں میں سبز دھنیا کی گڈی 100 سے 120 روپے، پودینہ کی گڈی 70 سے80 روپے میں فروخت ہوئی۔ پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول 325 روپے کی بجائے400، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم195 کی بجائے  300، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ سوم135 کی بجائے220 سے250، سیب ایرانی290 کی بجائے340 سے350، سیب سفید اول درجہ اول145 روپے کی بجائے200، سیب سفید درجہ دوم 100 کی بجائے 140 سے150، سیب سفید درجہ سوم 58 کی بجائے100، کیلا درجہ اول درجن 130 کی بجائے 250، کیلا درجہ دوم درجن95 کی بجائے170 سے180، کیلا درجہ سوم درجن60 کی بجائے 100 سے 120، آلو بخارا درجہ اول 175 کی بجائے280 سے300، آلو بخارا درجہ دوم 110 کی بجائے230 سے 250، الیچی270 کی بجائے330 سے350، خوبانی امیری موٹی 150 کی بجائے250، خوبانی سفید 200 کی بجائے300، آڑو درجہ اول190 کی بجائے300، آڑو درجہ دوم 125 کی بجائے190سے200، آم سندھڑی150 کی بجائے200، آم سہارنی90 کی بجائے140 سے150، آم دوسہری 160 کی بجائے200، آم لنگڑا 105 کی بجائے150، آم انور رٹول175 کی بجائے250، آم چونسہ170 کی بجائے200 سے220، خربوزہ گول45 کی بجائے70، خربوزہ درجہ اول 70 کی بجائے100، فالسہ230 کی بجائے400، تربوز 40 روپے جبکہ کھجور ایرانی470 کی بجائے 500 سے 520 روپے کلو فروخت ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن