خیبر پی کے صوبائی وزیر تعلیم پر امتحان میں نقل کا الزام یونیورسٹی کال لیٹر وائر ل
پشاور(بیورو رپورٹ)خیبرپی کے کے وزیربرائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی کے امتحانی نقل کاسکینڈل سامنے آگیا، پشاوریونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کاصوبائی وزیر اعلی تعلیم مینا خان آفریدی کویکم جنوری کا نوٹس جاری کیا تھاصوبائی وزیراعلیٰ تعلیم کو مبینہ طور پر نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے پر نوٹس جاری کیاگیاہے مینا خان آفریدی سکل ڈویلپمنٹ کے امتحان کے دوران مبینہ طور پر نقل کیا ہے،کنٹرولر امتحانات کانوٹس میں تاریخ یکم جنوری کی ہے جبکہ انہیں تیس جون کو ایگزامینیشن ڈسپلن کمیٹی کے سامنے 30 جون کو حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اس سلسلے میں صوبائی وزیر اعلی تعلیم مینا خان کا یونیورسٹی لیٹر پر موقف بھی سامنے آیاہے جس میں انہوں نے کہاکہ میرے خلاف پشاور یونیورسٹی کا پرانے یو ایف ایم کا لیٹر نکالا گیا ہے یہ لیٹر جنوری 2024 کا ہے جس وقت نہ الیکشن ہوا تھا اور نہ پی ٹی آئی کی حکومت تھی یہ عام انتخابات سے قبل کا نوٹس ہے جو اس وقت کی انتقامی کاروائیوں کا حصہ ہے میناخان نے کہاکہ امتحانی ہال میں ڈسٹربنس پیدا کرنے کے الزام میں جامعہ پشاورکے امتحانی ڈسپلن کمیٹی کے سامنے پیش ہوا کمیٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کرنے کے بعد مجھے کلیئر کردیا گیا تھا مجھے اعلی تعلیم کا وزارت ملنے اور تعلیمی نظام اصلاحات لانے کے بعد یہ لیٹر سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا صوبائی وزیر نے کہاکہ سوشل میڈیا پر میرے اور میری پارٹی کے خلاف مہم جاری ہے یہ پرانا لیٹر ہے جو صرف ہمیں دبانے کیلئے سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا ہے میں نے اپنا تمام تعلیم اے گریڈ کے ساتھ مکمل کیا ہے انہوں نے کہاکہ گورنر کے الزامات کیخلاف ویڈیو بنانے پر کچھ لوگوں کو تکلیف ہوئی اور گورنر کی جگہ جواب ان لوگوں نے دیا جامعات ٹھیک کرنے کا عزم کررکھا ہے اور ٹھیک کرکے رہیں گے چاہے کوئی ناراض کیوں نہ ہوجائے۔