• news

اقوام متحدہ کی لبنان اور اسرائیلی فریقین  سے تحمل کا مظاہرہ  کرنے  کی اپیل

اقوام متحدہ   (اے پی پی)اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے اسرائیلی فوجیوں کے بارے میں جو جنوبی لبنان میں آگ کے گولے پھینک کر آگ لگانے کی کوشش  کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کسی بھی ایسی کارروائی یا  بیان سے گریز کرنے کی اپیل  کرتے ہیں جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو۔ اقوام متحدہ کی نیوز ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے صحافیوں  سے بات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ فریقین کو تنازعہ ختم کرنا چاہیے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کے مطابق سفارتی حل کے لیے کوششیں کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ  لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فورس (یواین آئی ایف آئی ایل ) اپنے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے اور کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش  میں ہے۔یہ بتاتے ہوئے کہ اکتوبر کے بعد بہت سی اموات ہوئیں، خاندان بے گھر ہوئے اور گھر  تباہ ہو گئے، انہوں نے کہا کہ جنگ کے علاقائی پھیلا کا خطرہ کافی زیادہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن