پرنسس آف ویلز کیٹ مڈلٹن 5 ماہ بعد منظر عام پر آگئیں
لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ کے بادشاہ سوم شاہ چارلس کی آفیشل سالگرہ پر برطانیہ کی پرنسس آف ویلز کیٹ مڈلٹن 5 ماہ بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں۔ لندن میں منعقد ہونے والی سالانہ فوجی پریڈ ’ٹروپنگ دی کلر‘ میں کیٹ مڈلٹن اپنے تین بچوں کے ساتھ شاہی بگھی میں پہنچیں۔کیٹ مڈلٹن نے اپنے پیغام میں کہا ہے وہ کیموتھراپی کے عمل سے گزر رہی ہیں، ان کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔ کیٹ مڈلٹن نے جنوری میں ویڈیو پیغام میں کینسر میں مبتلا ہونے کا اعلان کیا تھا۔