• news

 لکی مروت میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ولی ہلاک

بلوچستان (نوائے وقت رپورٹ) ایس پی سی ٹی ڈی بنوں نے خفیہ اطلاع پر لکی مروت میں کارروائی کی جس کے دوران کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ولی ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق تجوڑی روڈ نزد ملنگ اڈہ میں آپریشن کیا گیا تو وہاں موجود مسلح دہشت گردوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔پولیس پارٹی نے بھی جوابی فائرنگ کی جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ ہلاک شخص کی پہچان ولی اللہ عرف ولی ولد حضرت علی ساکن بچکن احمد زئی ضلع لکی مروت کے نام سے ہوئی۔اس کے قبضہ سے اسلحہ اور دو ہینڈگرینیڈ برآمد ہوئے۔ہلاک شخص کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان ٹیپو گل گروپ کا مقامی کمانڈر تھا اور کمانڈر عتیق الرحمن عرف ٹیپو گل مروت کا داماد تھا۔ وہ سی ٹی ڈی بنوں، ?ڈی آئی خان و مقامی پولیس کوبم دھماکوں ،پولیس و سکیورٹی فورسز پر حملوں کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔

ای پیپر-دی نیشن